الاما م ویلفیئر ایسوی ایشن کا بہوجن سماج پارٹی کو حمایت کا اعلان،اکھلیش پرایک بھی وعدہ وفانہ کرنے کاالزام
لکھنؤ، 15؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )الاما م ویلفیئر ایسوی ایشن (انڈیا) کے قومی صدر جناب عمران حسن صدیقی صاحب اور الامام ویلفیئر ایسوی ایشن (انڈیا) کے کے تمام عہدیدار بہو جن سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری جناب نسیم الدین صدیقی صاحب سے ان کے آواس (گھر) پر ملاقات کی اور آئندہ2017ودھان سبھا چناؤ میں مکمل حمایت دینے کی بات کی جناب عمران حسن صدیقی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے صرف اور صرف مسلمانوں کو دھوکہ دیا اور ان کے جذباتوں سے کھیل کر اپنا سیاسی فائدہ نکالا ۔جیسا کہ پورے دیش کو سماج وادی پارٹی کی حکومت کے پہلے سال میں ہی دو،دو فسادات دیکھنے کو مل گئے جس میں لوگوں کا ہزاروں کی تعدادمیں جانی و مالی نقصان ہوا، اور اپنے اعلانات کے خط(گھوشڑاپتر) میں مسلمانوں کیلئے کئے گئے کسی بھی وعدے کوپورانہیں کیا،لہذا اس بار چناؤ میں ہم اور ہمارا ادارہ ( الاما م ویلفیئر ایسوی ایشن (انڈیا) ) اس طرح کی کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ،اور پردیش کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بہتر قانونی انتظام اور اچھی فلسفوں والی سرکار چن کر اتر پردیش میں بہو جن سماج پارٹی کی حکومت قائم کروانے میں ان کے ساتھ شراکت دیں،کیونکہ یہی وہ پارٹی ہے جس کی حکومت میں کوئی بھی فسادات و خوں ریزی نہیں ہوئی،جس کی مثال بابری مسجد کے فیصلے کا دن ہے اس لئے ہم بہوجن سماج پارٹی کی حکومت میں اپنے آپ کو محفوظ پا سکتے ہیں۔ہم نے اپنی مانگ کو لیکر سماج وادی سرکار کے سارے دروازے کھٹکھٹاڈالے لیکن وہاں سے کوئی بھی حل نہیں نکلا،بہوجن سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے ہمکو اس بات کایقین دلایاکہ اتر پردیش میں ہماری پارٹی کی ستا قائم ہوتی ہے تو ہماری پارٹی سپریم کورٹ کی طرف سے اماموں اور مؤذنوں کے حق میں کئے گئے فیصلے کو لاگو کرائیں گے،تاکہ سماج میں ان کو بھی ترقی ہو سکے کیونکہ بہوجن سماج پارٹی کا مقصد لوگوں کے سکھ دکھ میں ساتھ دیناہے۔